آسٹریلیا: جنگلات میں لگی آگ 6 ہفتوں بعد بھی بے قابو، ایک لاکھ 87 ہزار ایکڑ رقبہ خاکستر

آسٹریلیا کے تاریخی جنگلات میں لگی آگ پر 6 ہفتوں بعد بھی قابو نہ پایا جا سکا، آتشزدگی کے باعث ایک لاکھ ستاسی ہزار ایکڑ رقبہ راکھ ہو گیا۔

آسٹریلیا کے تاریخی جزیرے “فریزر” میں واقع جنگلات چھ ہفتوں سے آگ کی لپیٹ میں ہیں، اب تک دس لاکھ لیٹر سے زیادہ پانی اور آگ بجھانے والا کیمیکل استعمال کیا جاچکا ہے مگر پھر بھی آگ بدستور لگی ہوئی ہے۔ جزیرہ خوبصورت بارانی جنگلات کے باعث سیاحوں کیلئے خاصی کشش کا سامان رکھتا تھا تاہم آگ کے سبب آدھے جزیرے پر موجود درخت اور جنگلی حیات پر مشتمل ایک لاکھ 87 ہزار ایکڑ کا بڑا رقبہ راکھ میں تبدیل ہو چکا ہے۔

ریاستی ایمرجنسی ادارے کے مطابق آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں تاہم کامیابی سے متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ آگ سیاحوں کے لگائے گئے ایک کیمپ سے پھیلی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بڑے علاقے کو لپیٹ میں لے لیا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جو آگ پھیلنے کا سبب بن رہا ہے، گزشتہ برس بھی آسٹریلیا میں آگ لگی تھی جس کے نتیجے میں 37 ملین ایکڑ علاقہ جل کر خاکستر ہو گیا تھا اور 33 افراد موت کا شکار ہوئے تھے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کابینہ

Fri Dec 4 , 2020
یونس یوسف ۔ نمائندہ کابینہ 1۔ خالد خورشید وزیر اعلی / قانون اور استغاثہ 2۔ کرنل عبید سینئر وزیر / صنعت و تجارت راجہ زکریا مقپون سینئر وزیر / جنگلات جنگلی حیات و ماحولیات 3۔ فتح اللہ انفارمیشن، پلاننگ اور ڈیولپمنٹ 4۔ جاوید منوا خزانہ 5۔ وزیر سلیم تعمیرات عامہ […]

You May Like

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930