وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم بھی عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ انہوں نے ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے خوف کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ ان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مجھے کورونا کی معمولی علامات کا سامنا ہے۔

فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد میں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے۔ وزارت کے امور اب گھر سے انجام دوں گا۔ انہوں نے عوام سے دعائوں کی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کورونا سے صحتیاب ہو گئے ہیں، انہوں نے حال ہی میں اپنا کوووڈ ٹیسٹ کرایا جو منفی آیا۔ مراد علی شاہ نے اپنی ٹویٹ کے ذریعے صحتیابی بارے عوام کو آگاہ کیا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

معتبرخان مہمند کو مسلم یوتھ ونگ PK-55 کے لئے سوشل میڈیا صدر مقرر

Thu Dec 3 , 2020
شیر گڑھ ( عبداللہ ۔ پریس رپورٹر ای این این نیوز مردان ) مسلم یوتھ ونگ ضلعمردان کےصدرثاقب خان نے جلالہ سے تعلق رکھنے والے سماجی سیاسی اور سرگرم کارکن معتبرخان مہمند کو مسلم یوتھ ونگ PK-55 کے لئے سوشل میڈیا صدر مقررکردیاھے۔ اور انکی نامزدگی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری […]

You May Like

کیلنڈر

October 2023
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031