شیر گڑھ ( عبداللہ پریس رپورٹر ای این این نیوز مردان )
مسلم یوتھ ونگ ضلعمردان کے صدر ثاقب خان نے شیرگڑھ سے تعلق رکھنے والے سابقہ کونسلر سماجی سیاسی اور سرگرم کارکن شاہ خالد مہمند کو مسلم یوتھ ونگ PK-55 کا نائب صدر مقرر کردیا ھے
اور انکی نامزدگی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ھے۔ عوامی سیاسی اور سماجی حلقوں نے شاہ خالد کی تقرری کا خیرمقدم کیا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے
کہ شاہ خالد شیر گڑھ کے دیرینہ مسائل گھر کی دہلیز پر حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے
شاہ خالد مہمند نے اپنی تقرری پر مسلم لیگ ضلعمردان کے جنرل سیکٹری ایم۔پی۔اے جمشید خان مہمند اور ثاقب خان صدر یوتھ ونگ ضلعمردان کا شکریہ ادا کیا ھے۔
