شیر گڑھ ( عبداللہ پریس رپورٹر ای این این نیوز مردان) شیرگڑھ سپورٹس کمپلیکس میں پانچویں کرکٹ میچ بڑی دھوم دھام سے شیر گڑھ اسٹارز اور پالو ناءو الیون کے مابین کھیلا گیا شیر گڑھ سٹارز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین سے داد وصول کیا
تفصیلات کے مطابق شیرگڑھ اسپورٹس کمپلیکس میں گزشتہ روز شیر گڑھ اسٹارز اور پلو ناءو الیون کرکٹ ٹیموں کے مابین کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا
شیرگڑھ اسپورٹس کمپلیکس میں کثیر تعداد میں شائقین موجود تھے اور دونوں ٹیموں کو داد دیتے رہے
شیر گڑھ اسٹارز کی ٹیم نے 6 آووز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنائے اور مدمقابل پلو ناءو الیون نے جواب میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 14 رنز بنائے
اور اسی طرح شیر گڑھ ا سٹار کی ٹیم نے بہ آسانی 42 رنز سے پانچواں میچ جیت لیا شیر گڑھ ا سٹار کی ٹیم کی طرف سے کھلاڑی مسعود شاہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا
اور41 رنز بنائے اور مسعود شاہ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا اور ساتھ ہی ٹرافی سے نوازا گیا
