گلگت بلتستان کی نومنتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا

گلگت بلتستان کی نومنتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے۔ گورنر گلگت بلتستان نے کابینہ سے حلف لیا۔ وزیراعظم عمران خان بھی تقریب میں شریک تھے۔

راجہ زکریا اور عبیداللہ بیگ کو سینئر وزیر کا درجہ دیدیا گیا ہے۔ راجا زکریا کو جنگلات وائلڈ لائف ماحولیات مقرر کیا گیا۔ فتح اللہ کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ واطلاعات مقرر کیا گا جبکہ حاجی عبدالحمید کو لوکل گورنمنٹ کی وزارت دیدی گئی ہے۔

مشتاق حسین کو واٹر اینڈ پاور کی منسٹری مل گئی۔ راجا اعظم کو وزیر تعلیم مقرر کیا گیا۔ حاجی شاہ بیگ کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن زکوۃ وعشر بنا دیا گیا۔

شمس الحق لون اور سید سہیل عباس مشیر برائے وزیراعلیٰ مقرر کر دیئے گئے ہیں۔ الیاس صدیقی، محبوب علی خان اور حیدر خان وزیراعلیٰ کے معاونین ہونگے۔

نوشاد عالم اور شمس الدین وزیر کوارڈینٹر مقرر کر دیے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر قانون کی اضافی ذمہ داری وزیراعلیٰ کے پاس موجود رہے گی۔ وزیراعظم نے تقریب سے خطاب بھی کیا۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈا پور، سپیشل اسسٹنٹ برائے ماحولیات ملک آمین اسلم اور سیف اللہ خان نیازی بھی تقریب میں شریک تھے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

میر ظفر اللہ جمالی کا انتقال، وزیراعظم اور آرمی چیف کا اظہار تعزیت

Thu Dec 3 , 2020
وزیراعظم عمران خان اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔ صدر مملکت کی جانب سے میر ظفر اللہ خان جمالی کے انتقال پر […]

You May Like

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930