مردان ( عبداللہ پریس رپورٹر ای این این نیوز مردان) کمشنر مردان ڈویژن منتظر خان اور کمانڈنٹ ملاکنڈ ٹاسک فورس بریگیڈئیر محمد یوسف نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر7روزہ پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
جو 30نومبر تا 6دسمبر تک جاری رہیگا۔ اس موقع پر کمشنر مردان نے کہا کہ اس مہم کے دوران مردان ڈویژن 674973 پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا ئے جائیں گے۔ ڈی آئی جی پولیس مردان شیر اکبر خان، ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر، ڈی پی او مردان ڈاکٹر زاہد اللہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نیک محمد خان، ڈی ایچ او مردان ڈاکٹر اصغر، ان سٹاف آفیسر ڈاکٹر ذیشان کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر نے متعلقہ حکام کو پولیو مہم کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مردان ڈویژن میں 6لاکھ 74ہزار 9سو 73بچوں کو پولیو کے قطرے دئیے جائینگے جس کے لئے 2447موبائل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جس کی سیکورٹی کے لئے فورسز کی 3ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔
اس موقع پر کمشنر مردان نے کہا کہ پولیو ویکسین محفوظ ترین قطرے ہیں اور ہر قسم کے نقصان اور مانع اشیاء سے پاک ہیں انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں اور پولیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں تاکہ یہ مہم کامیابی سے ہمکنار ہوں تاکہ آنیوالے وقتوں میں ہم اپنے ملک کو پولیو سے پاک صحت مند نسل دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بار پولیو اور کورونا دونوں کے ساتھ مشترکہ ٹیم ورک کے ساتھ لڑنا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پچھلے 6سالوں میں مردان میں کوئی بھی پولیو کا کیس سامنے نہیں آیا جو ایک کامیابی ہے۔
کمشنر مردان نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی کا مظاہر ہ نہ کریں اور ہر لحاظ سے اس مہم کا کامیابی سے ہمکنار کرایا جائے تاکہ اس موذی مرض سے چھٹکارا پایا جاسکیں۔
