شیر گڑھ ( عبداللہ پریس رپورٹر ای این این نیوز مردان) تخت بھائی بار ایسوسی ایشن کی نائب صدارت کے لئے دو امیدواران شہاب اللہ خان ایڈوکیٹ اور نوید علی خان ایڈوکیٹ نے کاغذات نامزدگی داخل کیے تھے اور کل مورخہ 2 دسمبر کو اس عہدے پر الیکشن ہونے والےتھے لیکن سابق صدر قمر زمان خان ایڈوکیٹ عثمان غنی ایڈوکیٹ محمد یونس خان ایڈوکیٹ اور فرید خان آفریدی ایڈوکیٹ پر مشتمل جرگہ ممبران کی کوششوں سے شہاب اللہ ایڈوکیٹ نوید علی خان کے حق میں دستبردار ہوگئے
اس موقع پر جرگہ ممبران نے ملک سیف اللہ خان ایڈوکیٹ صدر ملگری وکیلان اور شہاب اللہ خان کا شکریہ ادا کیا شہاب اللہ خان نے تحریری طور پر انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کیا
اورالیکشن کمیٹی کے چیئرمین محمد نثار خٹک ایڈوکیٹ اور ممبران محمد اکرام صافی ایڈوکیٹ محمد شاہد مہمند ایڈوکیٹ اور محمد سلیم خان ایڈوکیٹ نے حسب ضابطہ طور پر نوید علی خان ایڈوکیٹ کے بلامقابلہ نائب صدر منتخب ہونے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا
