راولپنڈی سابق وزیراعظم پاکستان میر ظفراللہ خان جمالی انتقال کرگئے۔

تیرت داس ۔ نمائندہ enn

راولپنڈی سابق وزیراعظم پاکستان میر ظفراللہ خان جمالی انتقال کرگئے۔

 

میر ظفراللہ خان جمالی دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔ گزشتہ رات دل کی تکلیف کے باعث ان کو راولپنڈی میں آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (اے ایف آئی سی) اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کرگئے۔ میر ظفراللہ خان جمالی کو رواں سال مئی میں کورونا بھی ہوا تھا۔

ظفر اللہ خان جمالی یکم جنوری 1944ء کو بلوچستان کے ضلع نصیرآباد کے گاؤں روجھان جمالی میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے تاریخ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی تھی۔ وہ بلوچستان سے منتخب ہونے والے پاکستان کے واحد وزیراعظم تھے۔

وہ ق لیگ کی طرف سے 21 نومبر 2002 کو وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے اور 26 جون 2004ء کو عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ 2018 کے الیکشن سے قبل انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا تھا۔

تیرت داس ۔ نمائندہ enn

 

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

جتوئی گلوبل یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران کی میٹنگ

Tue Dec 1 , 2020
نعیم شہزاد ۔ نمائندہ enn جتوئی گلوبل یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران کی میٹنگ کی گٸی۔ جس میں ڈاکٹر محمد کلیم اللہ فاروقی سینٸر ناٸب صدر پنجاب ڈاکٹر فیاض احمد صدر جنوبی پنجاب رانا محمد اقبال آرگناٸیزر مظفرگڑھ ملک ظہور احمد آرگناٸیزر جتوٸی شامل تھے گلوبل یونین آف جرنلسٹس صحافیوں […]

You May Like

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930