کابل: صوبہ غزنی کے ملٹری بیس پر خود کش حملہ، 30 فوجی ہلاک

افغانستان کے صوبہ غزنی میں قائم ایک ملٹری بیس میں خود کش حملہ ہوا ہے۔ خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا جس سے لگ بھگ 30 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

خود کش حملے سے قبل فائرنگ کی اطلاع بھی ہے۔ دہشتگردی واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

ادھر صوبہ زابل کے شہر قلات میں بھی ایک خود کش حملہ ہوا جس میں ایک شخص ہلاک جبکہ 20 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حملے کا اصل ہدف زابل کی صوبائی کونسل کے سربراہ عطا جان حقبیان تھے۔ ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، ان کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

یہ حملے ایسے وقت پر کئے گئے جب حکومت اور طالبان دہائیوں سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امن مذاکرات میں مصروف ہیں۔ ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

گلگت بلتستان میں ناکامی کے باعث اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے، مراد سعید

Mon Nov 30 , 2020
Toggle navigation گلگت بلتستان میں ناکامی کے باعث اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے، مراد سعید Published On 29 November,2020 08:39 pm اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسے ناکام ہو چکے ہیں، پشاور جلسہ اور گلگت بلتستان میں ناکامی […]

You May Like

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930