گلگت بلتستان میں ناکامی کے باعث اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے، مراد سعید

Toggle navigation

گلگت بلتستان میں ناکامی کے باعث اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے، مراد سعید
Published On 29 November,2020 08:39 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسے ناکام ہو چکے ہیں، پشاور جلسہ اور گلگت بلتستان میں ناکامی کے باعث اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو مزدور اور دیہاڑی دار افراد کی فکر تھی اس لئے انہوں نے سمارٹ لاک ڈائون کا فیصلہ کیا تھا۔ احساس پروگرام کے ذریعے ایک کروڑ 60 لاکھ خاندانوں کو 12 ہزار روپے امداد دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں ماسک دستیاب نہیں تھے، ہسپتالوں کی صورتحال سب کے سامنے تھی، وینٹی لیٹرز نہیں تھے، وزیراعظم عمران خان نے بہترین حکمت عملی اختیار کی، صوبوں کو ماسک فراہم کئے، وینٹی لیٹرز فراہم کئے، ایمرجنسی بنیادوں پر آئسولیشن سینٹرز بنائے گئے، ایسے اقدامات گزشتہ چالیس سالوں کے دوران نہیں اٹھائے گئے جو موجودہ حکومت نے ایمرجنسی بنیادوں پر اٹھائے۔ وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈائون کے دوران سب سے پہلے کمزور طبقے کا خیال رکھا۔

مراد سعید نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے خبردار کیا کہ دنیا کو 8.8 ٹریلین ڈالر تک کا نقصان ہوگا، بھارت کی معاشی صورتحال بہت خراب ہوئی، وہاں وباءکے باعث لاک ڈاون ہوا، لوگ بھوک کی وجہ سے گھروں سے باہر نکل آئے۔ امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا سمیت بہت سے ممالک میں معاشی صورتحال خراب ہوئی لیکن وزیراعظم عمران خان نے اپنی سوچ کے مطابق سمارٹ لاک ڈائون کا تصور دیا جسے پوری دنیا میں سراہا گیا۔ ﷲ کا شکر ہے کہ پہلی لہر میں وزیراعظم عمران خان کی حکمت عملی، سوچ اور اقدامات سے پاکستان اس تباہی سے بچا جو دنیا نے دیکھی، ہمارا ملک قرضوں کے دلدل میں پھنسا ہوا تھا، یہ لوگ معیشت آئی سی یو میں چھوڑ کر گئے تھے، ایک ہسپتال نہیں بنا سکے تھے جہاں یہ لوگ اپنا علاج کرا سکیں۔ ہمارے پاس وینٹی لیٹرز نہیں تھے، کوئی چیز پاکستان میں تیار نہیں ہوتی تھی، ہم درآمد کرتے تھے لیکن اس کے بعد حکومت نے ایسی حکمت عملی اختیار کی جس کی وجہ سے پاکستان بھارت جیسی تباہی سے بچا جہاں پر کروڑوں لوگ بے روزگار ہوئے، جہاں لوگ بھوک سے بچنے کے لئے احتجاج کے لئے سڑکوں پر آئے اور اس احتجاج سے وہاں پر وباء مزید پھیلی اور اس کی معیشت تباہ ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا جا رہا تھا کہ آپ لاک ڈائون کریں، اس پر بھرپور سیاست کی گئی لیکن وزیراعظم عمران خان کی پالیسی کے بعد نہ ان لوگوں نے کوئی سوال کیا اور نہ ہی انہیں کوئی شرمندگی ہوئی۔ اﷲ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اﷲ کی مدد تھی، نیت ٹھیک تھی، میں این سی او سی سمیت تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس وباءکے دوران اپنا مثبت کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ڈاکٹروں کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر عوام کی جانیں بچانے کی کوشش کی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آہستہ آہستہ کر کے ہم نے ہسپتالوں کی حالت کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے، ڈاکٹروں کو سہولیات فراہم کی گئیں، ملک میں کنسٹرکشن انڈسٹری کو کھولا جس سے وباءکے پھیلائو کا خطرہ نہیں تھا، لوگوں کو روزگار فراہم کرنا شروع کیا، یہ تمام اقدامات کئے گئے جس سے ہم اپنے لوگوں کو وباءکے پھیلائو اور بیماری سے روک سکیں اور اپنے لوگوں کو بے روزگاری اور غربت سے بچا سکیں۔ ہم پر مسلسل تنقید ہوئی، سیاست ہوئی لیکن دوسری جانب امریکہ نے کہا کہ اگر امریکہ بھی ایسے ہی اقدامات کرتا تو 10 ٹریلین ڈالر کے نقصان سے بچ سکتا تھا۔ عوام خود اندازہ لگائیں کہ اگر خدانخواستہ پاکستان کو اس طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا تو ہمارے پاس تو اتنے وسائل نہیں تھے، ہم تو ان لوگوں کے لئے گئے قرضوں کی قسطیں ادا کرتے پھر رہے ہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کندھ کوٹ پولیس کا دوران آپریشن بہت بڑی کامیابی

Mon Nov 30 , 2020
ڈسٹرکٹ رپورٹر ۔ اسدالله کوسو کندھ کوٹ  پولیس کا دوران آپریشن  بہت بڑی کامیابی 17 دن قبل اغوا ہونے والا شیخ برادری اور میرانی برادری کے افراد بازیاب کندھ کوٹ. ایس ایس پی کشمور ایٹ کندھ کوٹ جناب امجد احمد شيخ کی نگرانی میں شیخ اور ميراڻي برادری کے مغویوں […]

You May Like

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930