خیبرپختونخوا میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے سخت اقدامات، 10 لاکھ روپے کے جرمانے

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کی لہر میں تیزی کے ساتھ ہی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کےلیے سخت اقدامات شروع کردیئے گئے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پشاور انتظامیہ نے دس دنوں میں 10 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے۔

کورونا کی دوسری لہر کے باعث خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد بڑھنے لگی، پشاور میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آنے کے باوجود ایس او پیز کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بازاروں ، مارکیٹیوں،دکانوں ،شاپنگ مالز میں احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کردیا گیا۔

کورونا وائرس سے بچائو کے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث شہری بھی پریشان ہیں، کہتے ہیں دکانداروں ،مارکیٹیوں اور بازاروں میں کارروائیاں اچھا اقدام ہے تاہم احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے والے شہریوں کو بھی بھاری جرمانہ کرنا چاہیئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایس اوپز کی خلاف ورزی پر گزشتہ دس دنوں میں 10 لاکھ جرمانے اور 26 سو دکانوں کو بند کیا گیا، 80 کے قریب مقدمات درج کئے گئے ہیں ،کارروائیوں کا مقصد بے جا تنگ نہیں کرنا بلکہ کورونا وباء سے بچانا ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ملتان میں 40 سے زائد سیاسی کارکن گرفتار، علی قاسم گیلانی کی 30 دن نظر بندی کا حکم

Sun Nov 29 , 2020
ملتان میں جلسے کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں ٹھن گئی، کارکن تمام رکاوٹیں ہٹا کر جلسہ گاہ پہنچ گئے، قاسم باغ کے گیٹ کے تالے توڑ دیئے، پولیس نے علی قاسم گیلانی سمیت متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ، پولیس نے بڑا […]

You May Like

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930