کارکنوں کی پکڑدھکڑ، ملتان میں مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں آج اجلاس طلب

کارکنوں کی پکڑ دھکڑ پر پی ڈی ایم قیادت بھی متحرک ہو گئی، ملتان میں مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں آج اجلاس آج ہو گا، یوسف رضا گیلانی، انس نورانی، رانا ثنااللہ اور ساجد میر سمیت دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔

پی ڈی ایم رہنماوں نے اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ حکومت کی جانب سے ملتان میں 40 سیاسی کارکنان کی پولیس کے ساتھ جھڑپ کے دوران گرفتاری کے بعد کیا گیا ہے۔ اجلاس میں حکومتی اقدامات سے متعلق جوابی حکمت عملی تیار کرنے کا امکان ہے۔

سیاسی کارکنان نے گیلانی ہاوس سے ایک ریلی نکالی تھی جو چوک گھنٹہ گھر پہنچی تو پولیس کے ساتھ آمنا سامنا ہو گیا، پولیس نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی قاسم گیلانی کو بھی گرفتار کیا تھا جن کے خلاف 30 دن کی نظر بندی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

دریں اثنا پولیس کی جانب سے 300 سیاسی کارکنان کے خلاف توڑ پھوڑ کے الزام میں ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

خیبرپختونخوا میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے سخت اقدامات، 10 لاکھ روپے کے جرمانے

Sun Nov 29 , 2020
خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کی لہر میں تیزی کے ساتھ ہی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کےلیے سخت اقدامات شروع کردیئے گئے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پشاور انتظامیہ نے دس دنوں میں 10 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے۔ کورونا کی دوسری لہر کے باعث […]

You May Like

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930