کامران شہزاد ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نیوز
دنیا بھر کی طرح جامع مسجد نور صدیق کالونی ڈہرکی میں بھی قائد ملت اسلامیہ امیر المجاہدین شیخ الحدیث علامہ حافظ خادم حسین رضوی رحمتہ اللہ علیہ کے ایصال ثواب کے لیے محفل ذکرونعت کا اہتمام سنی تحریک ڈہرکی کی طرف سے منعقد کیا گیا
اور گیارہویں شریف کا ختم بھی دیا گیا جس میں کثیر تعداد میں علماء اہلسنت اور عاشقان رسول نے شرکت کی
ملک پاکستان اور عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا علامہ احمد رضا خان قادری صدر سنی تحریک تحصیل ڈہرکی نے کی نقابت کے فرائض سنی تحریک علماء بورڈ کے صدر علامہ محمد یوسف چشتی نے انجام دیے
آخر میں محمد نعیم اختر ٹھیکیدار کی طرف سے وسیع لنگر پیش کیا گیا
