بھارتی عزائم کو شکست، پاکستان انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ لا آرگنائزیشن کا صدر منتخب

پاکستان سفارتی سطح پر ایک بار پھر بھارتی عزائم کو شکست دیتے ہوئے پاکستان انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ لا آرگنائزیشن کا تین سال کیلئے صدر منتخب ہو گیا ہے۔

پاکستان جنوری 2021ء سے تین سال کے لئے آئی ڈی ایل او کی صدارت کرے گا۔ اٹلی میں تعینات پاکستانی سفیر جوہر سلیم پاکستان کی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ لا آرگنائزیشن (آئی ڈی ایل او) میں نمائندگی کریں گے۔

انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ لا آرگنائزیشن (آئی ڈی ایل او) بین الاقوامی سطح پر انصاف، معیشت، صحت، خوراک اور انسانی حقوق سمیت دیگر شعبوں میں معاونت فراہم کرتا ہے۔

اٹلی میں تعینات پاکستانی سفیر جوہر سلیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کا بطور صدر منتخب ہونا خوش آئند ہے اور سفارتی سطح پر بھارت کی شکست ہے۔ پاکستان پر اعتماد کرنے پر آئی ڈی ایل او ممبران کا شکر گزار ہوں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ بروز ہفتہ مورخہ 28 نومبر کو ادا کی جائیگی

Wed Nov 25 , 2020
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ ماجدہ کی نماز جنازہ بروز ہفتہ مورخہ 28 نومبر کو ادا کی جائے گی۔ لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ مرحومہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی رائیونڈ میں ظہر کی […]

You May Like

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930