ننکانہ صاحب: بابا گورونانک کے 551 ویں جنم دن کی تقریبات کی تیاریاں مکمل

سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک دیو جی مہاراج کے 551 ویں جنم دن کی تقریبات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ 30 نومبر کو نگر کیرتن جلوس کے بعد رات گئے بھوگ کی رسم کیساتھ اختتام پذیر ہونگی۔

ننکانہ صاحب میں سکھ مذہب کے روحانی پیشوا بابا گورونانک دیو جی مہاراج کے 551 ویں جنم دن کی تقریبات کے حوالے سے مختلف محکمے جن میں ریسکیو، ہیلتھ، سول ڈیفنس، محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈ اور پولیس سمیت دیگر اداروں نے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

ان تقریبات میں امریکا، آسٹریلیا، جرمنی، کینیڈا اور بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری شرکت کرتے ہیں اور اپنی مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں۔ محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈ نے آنیوالے سکھ یاتریوں کی رہائش، لنگر اور ٹرانسپورٹ کے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔

ننکانہ صاحب میں بسنے والی سکھ کمیونٹی باہر سے آنیوالے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے بے تاب ہے۔ اس موقع پر گوردوارہ جنم استھان کے ہیڈ گرنتھی سردار جنم سنگھ کا کہنا ہے کہ جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنیوالے سکھ یاتریوں کو پیغام دیا جاتا ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز پر عمل کریں اور نگر کیرتن کے جلوس میں بھی ایک دوسرے سے دو فٹ کا فاصلہ رکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کرتار پور راہداری کا نوٹس لیں اور سکھ یاتریوں کو جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم نے بابا گورونانک کے 550 سالہ جنم دن پر اس راہداری کو کھول کر سکھ کمیونٹی کو تحفہ دیا جبکہ بھارت سرکار اس نے اس کو بند کیا ہوا ہے اقوام متحدہ کو چاہیے کہ جو معاہدہ طے پایا تھا اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

سیکیورٹی کے حوالے سے بات کی جائے تو ننکانہ صاحب میں واقع ساتوں گوردواروں میں محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں اور گوردواروں کے باہر ایلیٹ فورس سمیت دیگر سیکیورٹی کے اہلکار اپنی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ملتان میں پی ڈی ایم رہنماؤں کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج

بدھ نومبر 25 , 2020
ملتان میں پی ڈی ایم رہنماؤں کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پی ڈی ایم رہنماؤں نے 30 نومبر کے ملتان جلسے کیلئے گزشتہ روز قلعہ کہنہ قاسم باغ کا دورہ کیا اور جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انتظامیہ کی اجازت کے بغیر انتظامات […]

کیلنڈر

جنوری 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: