بیگم شمیم اختر کی میت پاکستان پہنچنے میں کچھ دن لگیں گے: خاندانی ذرائع

نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی میت دو سے تین روز میں لندن سے لاہور پہنچ جائے گی۔ پنجاب حکومت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پانچ روز کےلیے پرول پر رہائی کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوا شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی میت لندن سے لاہور چند روز میں پہنچے گی۔ ن لیگی قائدین کی طرف سے مرحومہ کی میت جمعرات یا جمعہ کو لاہور پہنچانے کی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔

قطر ائیر ویز کے لئے ڈاکیومینٹس مکمل کر کے جمع کروا دیئے گئے ہیں۔ اس سے پہلے بیگم شمیم اختر کی میت ہفتہ کے روز برٹش ایئر ویز کے ذریعے لاہور پہنچائے جانے کی اطلاعات تھیں۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی منظوری دے دی گئی ہے۔ پیرول پر رہائی کی منظوری 5 روز کے لیے دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے تھرو سرکولیشن کابینہ سے منظوری لی۔ تھروسر کولیشن منظوری کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ارسال کر دی گئی ہے۔ شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز ایئرپورٹ پر میت وصول کریں گے جبکہ دوسرے لیگی قائدین بھی ہمراہ ہوں گے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

لاہور : سبزی منڈی میں صفائی کی بدانتظامی

Wed Nov 25 , 2020
لاہور : سبزی منڈی میں صفائی کی بدانتظامی اعجاز احمد ۔ انویسٹیگیشن رپورٹر ہم مو جود ہیں لاہور کی سبزی منڈی میں یہاں پر لوگوں کا یہ کہنا ھے کہ یہاں کوٸی جو ھے صفاٸی نہیں کی جاتی اور روڈ بھی ٹوٹےپھوٹے ہیں۔ اور یہاں تک کہ کوٸی بھی افیسرز […]

You May Like

کیلنڈر

October 2023
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031