برطانیہ میں آئندہ ماہ سے لاک ڈاؤن میں نرمی، جرمنی میں اضافہ متوقع

برطانوی وزیراعظم نے آئندہ ماہ سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کردیا، جرمنی میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث اسمارٹ لاک ڈاؤن میں اضافے کا امکان ہے۔

بورس جونسن نے 2 دسمبر سے پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کیا، برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک ماہ کے لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج برآمد ہوئے جس کے بعد پابندیاں نرم کی جارہی ہیں۔ برطانیہ میں 2 دسمبر سے گھر تک محدود رہنے کی پابندی ختم کر دی جائے گی، دکانیں، چھوٹے کاروبارکھل سکیں گے، حجام کی دکانوں پر بھی پابندی ختم ہوجائے گی۔

دوسری جانب جرمنی میں صورتحال مختلف ہے جہاں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث کرسمس کی تیاریاں ماند پڑ گئی ہیں، کرسمس مارکیٹس میں خریدار نہ ہونے کے برابر ہیں، کئی مارکیٹس مکمل بند ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بیمار ہونے سے احتیاط بہتر ہے، گزشتہ سال برلن میں کرسمس کی بھرپورخوشیاں منائی گئی تھیں جبکہ برینڈن برگ گیٹ پر آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا تھا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

نوجوانوں کیلئے خوشخبری، وزارت سائنس وٹیکنالوجی کا ویڈیو گیمز پروگرامنگ شروع کرنے کا اعلان

Wed Nov 25 , 2020
وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نوجوانوں کیلئے جلد ویڈیو گیمز پروگرامنگ کا آغاز کر رہی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نوجوانوں کو خوشخبری دیتے ہوئے فواد چودھری نے لکھا کہ ‏اگر آپ کو پڑھنے سے دلچسپی نہیں اور فون پر […]

You May Like

کیلنڈر

October 2023
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031