کورونا وائرس: امریکا میں معمولات زندگی مئی 2021ء تک نارمل ہونے کی امید

امریکا میں کورونا وائرس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر وہاں کیسوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ تاہم اب امید کی جا رہی ہے کہ مئی 2021ء تک اس کے حالات نارمل ہو جائیں گے۔

امریکا میں کورونا وائرس ویکسین کی تیاری اور اس کی تیزی کے ساتھ ترسیل کے حکومتی منصوبے آپریشن وارپ سپیڈ کے سربراہ مونسیف سلاؤی کا کہنا ہے کہ امریکا میں آئندہ سال مئی تک ہرڈ امیونٹی یعنی بیشتر امریکیوں میں وائرس کے خلاف قوتِ مدافعت پیدا ہو سکتی ہے۔

اپنے ایک انٹرویو کے دوران مونسیف سلاؤی نے کہا کہ ویکسین کی منظوری لتے ہی 24 گھنٹوں کے دوران اسے ملک بھر میں مقررہ مقامات تک پہنچا دیا جائے گا۔

ویکسین کی ترسیل کے بعد ہرڈ امیونٹی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر سلاؤی کا کہنا تھا کہ وہ ہر ماہ دو کروڑ افراد کو ویکسین کی خواراک دینے کے قابل ہوں گے۔اُن کے بقول کورونا کی ویکسین اگر 95 فی صد تک مؤثر ہے تو امریکا کی 70 فیصد آبادی میں اس بیماری کے خلاف قوتِ مدافعت پیدا ہو چکی ہو گی اور ایسا اندازاً مئی 2021ء تک ممکن ہو سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکام سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ ویکسین سب سے پہلے کہاں ذخیرہ کی جائے گی اور کن افراد کو ترجیحی بنیادوں پر یہ دی جائے گی۔سلاؤی کا کہنا تھا کہ یہ واضح ہے کہ ابتداً فرنٹ لائن ورکرز یعنی ڈاکٹرز، نرسز اور زیادہ خطرے سے دوچار افراد کو ویکسین کی خوراک دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ میں ابتدائی منصوبے کے مطابق 12 دسمبر سے چند گروپس کو ویکسین کی خوراک دینے کا آغاز کر دیا جائے گا۔ امید کی جا رہی ہے کہ امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) 10 دسمبر کو دوا ساز کمپنی ‘فائزر’ کی ویکسین کا جائزہ لے کر اس کی منظوری دے گی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بہاول نگر میں کھیتوں میں ہل چلانے والا ڈرائیور زخمی

منگل نومبر 24 , 2020
الیاس احمد ۔ نمائندہ Enn بہاول نگر میں کھیتوں میں ہل چلانے والا ڈرائیور ٹریکٹر سے گر کر روٹا ویٹیر میں پھنس گیا جس سے بیک سائیڈ سے مکمل طور پر سکن کٹ گی انتہائی سیریس حالت میں رسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر بہاولنگر […]

کیلنڈر

جنوری 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: