آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برف باری کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ اس دوران اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، پنجاب، بالائی سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، بالائی، وسطی پنجاب اور بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔

منگل کو ریکارڈ کئے گئے کم سےکم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق گوپس اور لہہ میں درجہ حرارت منفی 6، کلام منفی 5، بگروٹ منفی 4، سکردو، استور، مالم جبہ اور گلگت میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید برآں مظفر آباد میں 30 ملی میٹر، گڑھی دوپٹہ 30، راولا کوٹ 28، بالاکوٹ 21، پٹن 18، پارا چنار 15، مالم جبہ 12، کاکول 9، کالام 8، سیدو شریف 7، دیر 5، میرکھانی 3، تخت بائی، چراٹ، بنوں، پشاور ایک، استور 5، بگروٹ ایک، مری 4، اٹک 3، اسلام آباد 2 اور راولپنڈی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس دوران کالام میں 4، استور 3.2، بکروٹ 0.6 اور مری میں 0.5انچ برف باری بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے 2 سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کا اعلان کر دیا

بدھ نومبر 25 , 2020
ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے 2 سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ اب کسی بھی کالج سے بی اے، بی کام، بی ایس ای کی ڈگری نہیں ملے گی۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے 2018 کے بعد سے تمام دو سالہ ڈگریاں غیر قانونی قرار دے دیں۔ این ای […]

کیلنڈر

جنوری 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: