راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کا اجلاس

مدثر الیاس کیانی

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کا اجلاس

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کا اجلاس پیر سوہاوہ میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت پاکستان یونین آف جرنلسٹ کے جنرل سیکٹری پی ایف یو جے رانا عظیم نے کی اجلاس میں آرآئی یوجے کے صدر شکیل احمد ، نعیم سندھو ، عابد چوہدری، ملک ظفر اقبال،ملک زبیراعوان ,شبیر مغل، مدثر کیانی و دیگرنے کی اجلاس میں جعلی صحافتی تنظیموں کی سیاسی وابستگیوں، تنظیمی امور اور ممبر سازی پر خصوصی بات چیت کی گئی اس حوالے سے جنرل سیکٹری رانا عظیم کا کہنا تھا کہ جعلی صحافتی تنظیموں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گئے کچھ کالی بھیڑیں صحافت کا لبادہ اوڑھ کر سیاسی اور مالی مفادات حاصل کر رہے جعلی صحافی تنظیموں کی آڑ میں گھناونے کھیل کی اجازت نہی دی جائے گی مفرورسابق وزیر اعظم کے لیئے دائر پیٹیشن میں جعل سازی سے پی ایف یو جے کانام استعمال کیا گیا جس سے صحافیوں کا سر شرم سے جھک گیا جبکہ اصل پی ایف یو جے پاکستان میں صرف ایک تنظیم ہے جس کا صدر جی ایم جمالی ہے انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹ کی ویب سائیٹ پر اصل اور اور نقل کا فرق صاف ظاہر ہے ہمارے تنظیم کے نام کو عدالت عالیہ میں استعمال کیا گیا جعلی تنظیم کے نمائندے فوجداری کے مرتکب ہوئے ہیں ہم قانونی کاروائی کریں گئے صحافیوں کی تنخواہوں کا مسئلہ ہو یا جبری نکالے جانے کا ان نام نہاد لوگوں نے صحافیوں کے حق میں آواز نہی اٹھائی اور نا عدالت گئے کچھ کالی بھیڑیں صحافیوں کے نام کو اپنے مالی اور سیاسی مقاصد کے لیئے استعمال کر رہے ہیں ان کے خلاف ہم اعلان جنگ کرتے ہیں- پی ایف یو جے کے جنرل سیکٹری کا کہنا تھا کہ صحافت کا سیاست سے کیا لینا دینا ہے صحافی کا قلم صرف سچ لکھتا ہے جلد ان نام نہاد افراد کو کیفرکردار تک پہنچائیں گئے حکومتی اداروں سے بھی کہنا چاہوں گا کہ جعلی تنظیموں کی بجائے اصلی صحافی نمائندہ تنظیموں کو پہچانیں اور صحافی کی بھیس میں چھپے بھیڑیوں سے اداروں کو بلیک میل ہونے سے بچائیں
جنرل سیکٹری پی ایف یو جے نے مزید کہا کہ صحافی برادری اصل اور نقل کے فرق کو پہچانیں صحافی ان نام نہاد اور خود ساختہ لیڈروں لے جھانسے میں نا آئیں اور ان جعلی تنظیموں کا بائیکاٹ کریں ان لیڈران نے ہمیشہ صحافیوں کا سودا کیا اور صرف زاتی مفاد حاصل کیئے کچھ عرصہ پہلے موٹرسائیکل پر آنے والے نام نہاد لیڈران کیسے ارب پتی بن گئے ہیں صحافیوں کے نام پر کروڑوں کا فنڈ کہاں جا رہا ہے صحافیوں کا ہاتھ جلد نام نہاد لیڈران کے گریبان پر ہو گا اور پائی پائی کا حساب لیا جائے گا صحافیوں کے نام پر جعلسازوں کا احتساب ہوگا
صدر آر آئی یو جے شکیل احمد نے رانا عظیم جنرل سیکٹری پی ایف یو جے کے موقف کی تائید کی اور ان کا کہنا تھا کہ آر آئی یو جے، پی ایف یو جے کے جھنڈے تلے نام نہاد تنظیموں اورصحافیوں کی لبادے میں موجود جعل سازوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گئی اس حوالے سے وفاق سے باقائدہ ڈئیلاگ کا بھی آغاز کیا جائے گا اسکے علاوہ نام نہاد تنظیموں کے خود ساختہ لیڈران کے خلاف قانونی کاروائی بھی جائے گئی
جنرل سیکٹری پی ایف یو جے رانا عظیم نے تنظیم سازی کے حوالے جاری مہم پر اطمینان کا اظہار کیا جنرل سیکٹری پی ایف یو جے نے صحافیوں میں اصل تنظیم کے بارے میں شعور دینے کی ضرورت اور متحدہ جدوجہد جاری رکھنے پر زور دیا
جعلی صحافتی تنظیمیں جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گئے، جنرل سیکٹری پی ایف یو جےرانا عظیم

یہ خبر ( مدثر الیاس ، ڈپٹی بیوروچیف ) نے ارسال کی ہے

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ڈپٹی کمشنر صحبت پور ببرک خان کاکڑ کی نیشنل پریس کلب آمد

پیر نومبر 23 , 2020
کوئٹہ : ( نمائندہ خصوصی – احد حسین ) ڈپٹی کمشنر صحبت پور ببرک خان کاکڑ کی نیشنل پریس کلب آمد اس موقع پر نیشنل پریس کلب صحبت پور کے جنرل سیکرٹری محمد حیات کٹبار نے پریس کلب کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا اور ڈپٹی کمشنر نے حل […]

کیلنڈر

جنوری 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: