صحافی محمدنبیل حسن کی بڑاگواہ میں دعوت ولیمہ کی شاندار تقریب منعقد ہوٸی
دعوت ولیمہ تقریب میں دوستوں رشتہ داروں، سیاسی وسماجی شخصيات میڈیانماٸندگان سمیت اہلیان علاقہ کی کثیرتعداد میں شرکت
ڈومیلی:(فرحت چوہدری +شیخ انیس)صحافی محمدنبیل حسن کی بڑاگواہ میں دعوت ولیمہ کی شاندار تقریب منعقد ہوٸی
دعوت ولیمہ تقریب میں دوستوں رشتہ داروں، سیاسی وسماجی شخصيات میڈیانماٸندگان سمیت اہلیان علاقہ کی کثیرتعداد میں شرکت تفصیلات کیمطابق ڈومیلی کےعلاقہ بڑاگواہ کے گاٶں تھلہ چوہدریاں سے تعلق رکھنےوالے معروف صحافی محمدنبیل حسن کی دعوت ولیمہ کی تقریب تھلہ چوہدریاں میں منعقد ہوٸی۔
جس میں محمد نبیل حسن کے دوستوں بھاٸیوں،عزیز واقارب،سیاسی،سماجی،کاروباری،شخصیات سمیت شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے افراد اور اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جس میں ڈاکٹرقاسم محمود چوہدری امیرجماعت اسلامی ضلع جہلم،طاہرمحمودمرزاجہلمی چیف ایڈیٹرروزنامہ صداۓ مسلم جہلم،میڈم صاٸمہ سحر بیوروچیف روزنامہ جناح جہلم،سیدضیااللہ بخاری امیرجماعت اسلامی تحصیل سوہاوہ،حافظ ملک مدثر سیاسی وسماجی شخصيت ،راجہ معروف عابد سینٸررہنماپی ٹی آٸی بڑاگواہ،سفیرحمزہ طاہرصدر جے آٸی یوتھ ضلع جہلم،خبیب سعید بلوچ دینہ،مظاہرالسلام دینہ،چوہدری محمدسعید ایڈووکيٹ سوہاوہ،چوہدری فخررشید ایڈووکيٹ جہلم،شیخ انیس صدرڈومیلی پریس کلب،پہلوان راجہ احسان کیانی کالا گجراں،چوہدری فداالحق سابق ناظم یوسی نگیال،محمدراحیل اے ایس آٸی تھانہ سوہاوہ۔حافظ ظفر دینہ سمیت دیگراہم شخصيات نے شرکت کی۔
دوستوں سیاسی و سماجی شخصيات اور صحافيوں نے محمدنبیل حسن کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناٶں کیلیے دعاکی