آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ کورونا ویکسین ٹرائل کے مرحلے میں کامیاب ہو گئی ۔آکسفورڈ یونیورسٹی نے جو کورونا وائرس کی ویکسین تیار کی ہے اسکے ٹرائل سے پتہ چلتا ہے
کہ وہ کورونا کے مریضوں میں کورونا وائرس کو 70 فیصد پھیلاو سے روکتی ہے ۔اس ویکسین کے تیار ہونے کے بعد یہ بہت تاریخی کامیابی ہوگی اور یہ دوائی اس وبائی مرض سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔برطانیہ کی حکومت نے آکسفورڈ ویکسین کی 100 ملین تعداد کا پہلے سے آرڈر دے دیا ہے ،
جو 50 ملین افراد کو حفاظتی ٹیکے لگانے کے لئے کافی ہے۔وزیر اعظم بورس جانسن نے کہاحیرت انگیز طور پر آکسفورڈ کی ویکسین سے جو نتائج سامنے آ رہے ہیں وہ بہت خوش آئند ہیں مگر ابھی مزید تجربات کیے جائیں گے ۔یہ ویکسین تقریبا 10 مہینوں میں تیار کی گئی ہے
اور ایسے بڑی دوائیاں تیار کرنے میں دہائیاں لگ جاتی ہیں ۔ویکسین کی آرکیٹیکٹ پروفیسر سارہ گلبرٹ نے کہا ہم ایسے وقت میں ویکسین تیار کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں جب ایک خطرناک وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔