نعیم بخاری کو تین سال کے لیے چیئرمین پی ٹی وی تعینات کر دیا گیا

حکومت نے نعیم بخاری کو تین سال کے لیے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کا چیئرمین تعینات کرتے ہوئے اس فیصلے کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔

وفاقی وزارت اطلاعات ونشریات کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ نعیم بخاری پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن بورڈ کے ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔

نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے اس کے علاوہ نعیم بخاری کو تین سال کی مدت کیلئے پی ٹی وی کا چیئرمین بھی مقرر کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق وہ اس عہدے پر تین سال کی مدت کیلئے تعینات رہیں گے، تاہم اس دورانیے سے قبل نعیم بخاری کی جانب سے استعفے کو ان کی صوابدید سے جوڑا گیا ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان پپلزپارٹی مریدکے کے وفد سے ملاقات

پیر نومبر 23 , 2020
مریدکے : ( کرائم رپورٹر – عزیر احمد ہاشمی ) آج پاکستان پپلزپارٹی مریدکے کے وفد سے ملاقات ہوئی جس میں موجود تحصیل صدر جناب چوھدری ذیشان مان صاحب اور سٹی مریدکے کے صدر جناب ضرغام بھٹی صاحب اور سٹی مریدکے کے نائب صدر جناب سید رضا عباس صاحب اور […]

کیلنڈر

اپریل 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
2627282930  
%d bloggers like this: