ملک کے شمالی علاقہ جات میں بارش اور برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

ملک کے شمالی علاقہ جات میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، برف کے گالے برسنے سے جہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا وہیں مقامی افراد کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں۔

مری اور گلیات کی بالائی چوٹیوں پر برفباری سے موسم سرد ہے۔ ایوبیہ، نتھیا گلی، شانگلہ گلی اور باڑیاں میں بارش اور برفباری سے تعلیمی اداروں میں جانے والے طلبا و طالبات کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ہنزہ میں بھی موسم سرما کی پہلی برفباری سے میدانی اور بالائی علاقوں میں سردی بڑھ گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہنزہ میں آئندہ تین روز تک برفباری جاری رہے گی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پشاور کے 2 بڑے ہسپتالوں میں درجنوں ڈاکٹر اور پیرامیڈیکس کورونا کا شکار

Mon Nov 23 , 2020
خیبر پختونخوا میں کورونا کی دوسری لہر میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، صوبہ کے دو بڑے ہسپتالوں میں درجنوں ڈاکٹر اور پیرامیڈیکس کے ٹیسٹ مثبت آگئے۔ صوبے کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 25 ڈاکٹر اور پیرا میڈیکس کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق […]

You May Like

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930