کراچی : کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر بیشتر شادی ہالز اور سپرمارکیٹس سیل

کراچی : ( کاشف علی – ڈپٹی بیورو چیف ای این این ) 3632-2020-

کراچی میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے بیشتر شادی ہالز، دکانوں، سپرمارکیٹس کو سیل کر دیا۔ بڑے جرمانے بھی کئے گئے جبکہ متعدد کو صرف وارننگ دی۔کمشنر کراچی کے مطابق شہر بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ روز شہر میں کارروائی کرتے ہوئے انتظامیہ نے 7 شادی ہالز کو وارننگ، ایک کو 4 لاکھ روپے جرمانہ کر دیا۔

سات ریسٹورنٹس کو 4 لاکھ 95 ہزار مجموعی جرمانے، 39 کو وارننگ جبکہ 8 سیل کر دیئے۔ تیرا سپر مارکیٹس، دکانیں، میڈیکل اسٹورسیل کئے جبکہ 4 پرمجموعی طور پر 7لاکھ جرمانہ کر دیا۔انتظامیہ کی جانب سے 5 تعلیمی اداروں کو وارننگ دی گئی۔ گزشتہ روز ماسک نہ پہننے پر 13افراد کو جرمانہ، 15 کووارننگ دی گئی۔ انتظامیہ نے 35 ہزار 500 روپے جرمانہ وصول کیا

کمشنر کراچی کے مطابق 11 افراد سے 500 روپے فی کس وصول کئے۔ نمکو شاپ سے 20ہزار اور سرجیکل کی دکان سے 10 ہزار وصول کئے۔

یہ خبر ( کاشف علی – ڈپٹی بیورو چیف ای این این ) نے ارسال کی ہے

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ٹیم سرعام تحصیل بھیرہ (وومن ونگ) کی طرف سے میانی میں میٹنگ

Mon Nov 23 , 2020
( رانا شہزاد جمیل ۔ نمائندہ enn ) ٹیم سرعام تحصیل بھیرہ (وومن ونگ) کی طرف سے میانی میں میٹنگ رکھی گئی۔ جس میں ایکٹو میمبرز کو شرٹس اور سرٹیفکیٹس دیے گئے اور آنے والی ایکٹیوٹیز کے بارے میں بات چیت ہوئی! اللہ پاک سب جانبازوں کے جزبے سلامت رکھے […]

You May Like

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930