گلگت بلتستان: حلقہ جی بی اے 3 سے بھی تحریک انصاف نے میدان مار لیا

حلقہ جی بی اے 3 کے پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی نتیجہ آ گیا ہے جس کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار سید سہیل عباس 6873 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار ڈاکٹر محمد اقبال دوسرے نمبر پر رہے۔

گلگت بلتستان حلقہ 3 میں پی ٹی آئی کے امیدوار کے انتقال کے باعث انتخابات ملتوی ہوئے تھے۔ آج پولنگ کیلئے کل 74 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے تھے۔ حلقے میں آزاد اور مختلف سیاسی جماعتوں کے انتخاب لڑنے والے امیدواران کی مجموعی تعداد 21 ہے جبکہ 41 ہزار 360 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ سہیل عباس، ذوالفقار علی، الطاف حیدر اور کیپٹن (ر) محمد شفیع کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہے۔

کورونا صورتحال کے پیش نظر تمام پولنگ سٹاف، سکیورٹی اہلکاروں اور ووٹرز کو ماسک بھی مہیا کئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق پولنگ سٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی : محفل میلاد و محفل سماء : یوم غوث پاک

پیر نومبر 23 , 2020
راحیل عزیز پریس رپورٹر و اینکر عزیزآباد نمبر 8 کراچی محفل میلاد و محفل سماء یوم غوث پاک یوم غوث پاک کے پر مسرت موقع پر ھفتہ کی شب عزیزآباد نمبر 8 میں پروقار محفل میلاد و محفل سماء کا خوبصورت اھتمام کیاگیا ۔ جس میں ملک کے مشہور و […]

کیلنڈر

نومبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
%d bloggers like this: