کورونا وائرس کی ویکسین سب کے لیے دستیاب ہونی چاہیے، سربراہ اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گُوتیرش نے تمام لوگوں کی دسترس میں آنے والی کورونا وائرس ویکسین کی تیاری کی اقوام متحدہ کی زیر قیادت کوششوں کے لیے بین الاقوامی برادری سے مدد کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے نیویارک میں واقع اقوام متحدہ کے صدر دفاتر میں ایک نیوز کانفرنس کی۔ یہ نیوز کانفرنس گروپ آف 20 معیشتوں کے سربراہی اجلاس سے قبل کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 ویکسینوں سے متعلق حالیہ بڑی پیشرفت امید کی کرن ہے لیکن یہ کہ اس کرن کو ہر کسی تک پہنچنے کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے عالمی ادارہ صحت اور دیگر فریقوں کی زیرِ قیادت ایک بین الاقوامی اسکیم کا ذکر کیا جس کا مقصد کورونا وائرس کی ویکسینوں تک مساوی بنیادوں پر رسائی یقینی بنانا ہے۔
انہوں نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ اس سکیم کی مکمل حمایت کریں۔ بظاہر انکا اشارہ امریکا اور روس کی جانب تھا جو ابھی تک اس اسکیم میں شامل نہیں ہوئے ہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ریمیڈی سیور انجکشن بے اثر، کورونا مریضوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا: ڈبلیو ایچ او

اتوار نومبر 22 , 2020
عالمی ادارہ صحت نے ریمڈی سیور انجکشن کو کورونا وائرس کے علاج کیلئے بے سود قرار دے دیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق سائنسی تحقیق کے مطابق ریمڈی سیور انجکشن سے کورونا وائرس کے جراثیم ختم نہیں ہو رہے۔ مریضوں میں کسی بھی قسم کی بہتری نہیں آ رہی […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: