کورونا بے قابو، مزید 59 افراد جان سے گئے، اموات کی تعداد 7 ہزار 662 تک پہنچ گئی

کورونا سے مزید 59 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے، اب تک اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار 662 تک پہنچ گئی۔ 2 ہزار 665 نئے مریض بھی سامنے آ گئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 3 لاکھ 74 ہزار 173 شہری کورونا وبا سے متاثر ہو چکے ہیں، ایکٹو کیسز کی تعداد 36 ہزار 683 تک پہنچ گئی جن میں سے 1653 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک بھر میں تاحال 51 لاکھ 80 ہزار 26 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں، کورونا مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد صوبہ سندھ میں ہے جہاں ایک لاکھ 62 ہزار 227 افراد وبا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ 14 ہزار 10، خیبرپختونخوا 44 ہزار 97، بلوچستان میں 16744 جبکہ گلگت بلستستان میں 4 ہزار 526 افراد مرض میں مبتلا ہیں۔ آزاد جموں کشمیر میں متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہزار اور اسلام آباد میں 26 ہزار 569 افراد وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

کورونا کو شکست دینے والے افراد کی ملک بھر میں تعداد 3 لاکھ 29 ہزار 828 ہے، سندھ میں ایک لاکھ 45 ہزار525، پنجاب میں 97 ہزار 991، خیبرپختونخوا میں 39 ہزار 930 اور بلوچستان میں 15 ہزار 990 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ گلگت بلتستان میں 4 ہزار 270 افراد اور آزاد کشمیر میں 4 ہزار 410 افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

روس غریب ملکوں کو ویکسین مہیا کرنے کیلئے تیار،چین نےتعاون کی پیشکش کردی

Sun Nov 22 , 2020
چینی صدر شی جی پنگ نے کہا ہے کہ چین عالمی سطح پر کووِڈ-19 کی ویکسین کی تیاری وتقسیم کے ضمن میں تعاون بڑھانے کو تیار ہے۔ انھوں نے مسافروں کی بلا روک نقل وحرکت سے متعلق پالیسیوں میں بہتر بین الاقوامی روابط کی ضرورت پر زوردیا ہے۔ جی 20 […]

You May Like

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930