پنجاب میں ہیپاٹائٹس، ایڈز اور ٹی بی کے مریضوں‌ کیلئے انصاف میڈیسن کارڈ کا اجراء‌

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انصاف میڈیسن کارڈ کا اجراء کر دیا، کہتے ہیں صوبے کے ہر شہری کو حکومتی سطح پر مفت علاج کی سہولت میسر ہو گی۔

لاہور کے وزیراعلیٰ آفس میں انصاف میڈیسن کارڈ کے اجرا کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہیپاٹائٹس، ایڈز اور ٹی بی کے مریضوں میں کارڈ تقسیم کئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی کا کہنا تھا کہ میڈیسن کارڈ کے ذریعے مریضوں کو مفت ادویات کا آغاز کیا گیا ہے، ہیپا ٹائٹس اور ٹی بی کے مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جائیں گی، مریضوں کی سہولت کیلئے آسان طریقہ کار وضع کیا گیا ہے، مریض کو رجسٹرکر کے انصاف میڈیسن کارڈ جاری کیا جائےگا، مریض کسی بھی متعلقہ سینٹر سے مفت ادویات لے سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کی جانب تیزی سے گامزن ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے ڈیسک بنانے کی بھی ہدایت کی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کورونا بے قابو، مزید 59 افراد جان سے گئے، اموات کی تعداد 7 ہزار 662 تک پہنچ گئی

اتوار نومبر 22 , 2020
کورونا سے مزید 59 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے، اب تک اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار 662 تک پہنچ گئی۔ 2 ہزار 665 نئے مریض بھی سامنے آ گئے۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 3 لاکھ 74 ہزار 173 شہری کورونا وبا سے متاثر […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: