سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر انتقال کرگئیں

سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر وفات پا گئیں، وزیراعظم عمران خان، آصف زرداری، بلاول بھٹو، چودھری برادران، گورنر پنجاب، اور وزیراعظم آزاد کشمیر سمیت سیاسی رہنماوں نے ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔‌

بیگم شمیم اختر کی وفات کی اطلاع لیگی رہنما عطا تارڑ نے ٹویٹ کے ذریعے دی، مریم نواز کو پشاور جلسے میں ان کی دادی کے انتقال سے آگاہ کیا گیا۔ مرحومہ بڑے بیٹے نوازشریف کے ہمراہ لندن میں مقیم اور کچھ عرصے سے علیل تھیں۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ان کی شہباز شریف کے لندن میں موجود دوسرے بیٹے سلمان شہباز سے بات ہوئی جنہوں نے اپنی دادی کی وفات کی تصدیق کی۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ مرحومہ کی میت پاکستان لائی جائے گی۔ جیل میں قید شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کو  انتقال سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے، ان کی پیرول پر رہائی کیلئے درخواستیں بھی تیار کر لی گئی ہیں

Like this:

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجاب میں ہیپاٹائٹس، ایڈز اور ٹی بی کے مریضوں‌ کیلئے انصاف میڈیسن کارڈ کا اجراء‌

اتوار نومبر 22 , 2020
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انصاف میڈیسن کارڈ کا اجراء کر دیا، کہتے ہیں صوبے کے ہر شہری کو حکومتی سطح پر مفت علاج کی سہولت میسر ہو گی۔ لاہور کے وزیراعلیٰ آفس میں انصاف میڈیسن کارڈ کے اجرا کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار […]

You May Like

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: