بیگم شمیم اختر کا انتقال، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر شہباز شریف اور حمزہ کی رہائی کا فیصلہ

صوبائی حکومت نے بیگم شمیم اختر کے انتقال کی وجہ سے جیل میں سزا کاٹ رہے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ کی پیرول پر رہائی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی ان کا قانونی اور اخلاقی حق ہے۔ بزدار حکومت جنازے کے وقت اور شریف خاندان کی جانب سے درخواست کی وصولی کے بعد اس بارے میں فیصلہ کرے گی۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی قانونی ٹیم اور عزیز واقارب کو جیل میں ان سے مشاورت کی اجازت دے دی گئی ہے۔ مرحومہ شمیم اختر کی آخری رسومات کے حوالے سے بزدار حکومت کوئی سیاست نہیں کرے گی۔ حکومت دکھ کی اس گھڑی میں شریف خاندان کے ساتھ ہے۔

ادھر لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مشاورت کے بعد شہباز شریف اور حمزہ کے پیرول کی درخواست کی جائے گی۔ پیرول کی درخواست کا کیا متن ہوگا، یہ مشاورت کے بعد طے ہو جائے گا۔ کوشش ہے کہ قانون کے تقاضے پورے ہو جائیں۔

عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ شہباز شریف بڑے بھائی سے بات کرکے آبدیدہ ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ پیرول کے حوالے سے حکومت پنجاب کو درخواست جسد خاکی پہنچے سے ایک روز قبل دی جائے گی۔ میاں شریف کی قبر کے ساتھ بیگم شمیم کی تدفین کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جسد خاکی پاکستان پہنچے ہوئے تین دن لگ سکتے ہیں۔ جب جسد خاکی کے حوالے سے کنفرم ہو جائے گا تو ہم پیرول کی درخواست کو اس کے مطابق دیں گے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر انتقال کرگئیں

Sun Nov 22 , 2020
سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر وفات پا گئیں، وزیراعظم عمران خان، آصف زرداری، بلاول بھٹو، چودھری برادران، گورنر پنجاب، اور وزیراعظم آزاد کشمیر سمیت سیاسی رہنماوں نے ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔‌ بیگم شمیم اختر کی […]

You May Like

کیلنڈر

October 2023
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031