بھارتی وکیل نے سابق امریکی صدر کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا

سابق امریکی صدر باراک اوباما کہ طرف سے بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرنے پر بھارت میں کافی غصہ پایا جا رہا ہے۔ اوباما نے اپنی کتاب میں سازشوں اور ریاستی دہشتگردی پر بھارت کو آئینہ دکھایاتھا۔

اس کتاب پر بھارتی وکیل گیان پرکاش شکلا نے سابق امریکی صدر کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے جس میں انہوں نے موقف اپنایا ہے کہ اوباما نےاپنی کتاب میں بھارتی رہنماؤں کی توہین کی، انہوں نے بھارتی سیاستدانوں کے کارکنوں کے جذبات مجروح کیے۔

وکیل گیان پرکاش نے کہا کہ پولیس باراک اوباماسے بھارتی سیاستدانوں کی توہین کی تحقیقات کرے۔ مقدمے کی سماعت بھارتی ریاست اتر پردیش کی سول عدالت میں یکم دسمبر کوہوگی۔

یاد رہے کہ اوباما نے حالیہ کتاب میں بھارت کے مسلم اور پاکستان دشمنی پر حقائق سے پردہ اٹھایا تھا اور کتاب میں بھارت میں ہندو جنونیت، انتہا پسندی کے پرچار کو اجاگر کیا، اوباما نے کتاب میں بھارت میں بھوک، بدعنوانی، مذہبی عدم رواداری کے راج پر بھی بات کی۔

سابق امریکی صدر نے بھارت میں قومی یکجہتی کیلئے پاکستان دشمنی کے استعمال کی روش کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ نومبر 2010ء کے دورہ بھارت، سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ سے ملاقات کا ذکر بھی کیا جس میں سابق بھارتی وزیراعظم نے کہا تھا کہ مذہبی، نسلی یکجہتی کے غلط استعمال سے فائدہ اٹھانا بھارتی سیاستدانوں کیلئے مشکل نہیں ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خیرپور کوٹ ڈیجی : غیرت کے نام پر قتل

ہفتہ نومبر 21 , 2020
این این نیوز رپوٹر – ارشاد علی بالادی خیرپور کوٹ ڈیجی فون پر کیوں بات کر رہی تھی ایک اور ہوا کی بیٹی غیرت کے نام پر قتل کر دی گئی نواحی گاؤں فیضل مہر میں یہ واقعہ پیش آیا ملزم نظیر مہر نے کھلاڑیوں کے وار کرکے اپنی 22 […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: