کورونا وائرس کی تشخیص کا جدید آلہ تیار، ڈریپ نے میڈیکل ڈیوائس کی منظوری دیدی

پاکستان نے کورونا وائرس کی تشخیص کا جدید آلہ تیار کر لیا، ڈریپ نے میڈیکل ڈیوائس کی منظوری دیدی۔

کووریڈ ڈیوائس مکمل طور پر مقامی سطح پر تیار کی گئی ہے۔ کووریڈ ڈیوائس سی ٹی سکین اور ایکسرے کی ریڈنگ کرے گی۔ کووریڈ ڈیوائس پھپھڑوں میں موجود کورونا وائرس کی تشخیص کر سکے گی۔ ڈیوائس ایک منٹ سے کم وقت میں نتائج دے گی۔ ڈیوائس کو ڈریپ ایکٹ 2012 کے تحت رجسٹرڈ کیا ہے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 42 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 603 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 71 ہزار 508 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 843 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 13 ہزار 457، سندھ میں ایک لاکھ 61 ہزار 28، خیبر پختونخوا میں 43 ہزار 730، بلوچستان میں 16 ہزار 699، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 506، اسلام آباد میں 26 ہزار 177 جبکہ آزاد کشمیر میں 5 ہزار 911 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 51 لاکھ 41 ہزار 403 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 752 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 28 ہزار 931 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 613 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 42 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 603 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 826، سندھ میں 2 ہزار 799، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 323، اسلام آباد میں 270، بلوچستان میں 158، گلگت بلتستان میں 93 اور آزاد کشمیر میں 134 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کورونا وائرس کی دوسری لہر، خیبر پختونخوا میں 38 سرکاری سکول بند

Sat Nov 21 , 2020
کورونا کی دوسری لہر کے باعث خیبر پختونخوا میں 38 کے قریب سرکاری سکول بند کر دیئے گئے، تعلیمی اداروں کو طلباء اور اساتذہ میں کورونا مثبت کیسز سامنے آنے کے بعد بند کیا گیا۔ ضلع مہمند کے دو سکولوں کے 5 طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد […]

You May Like

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930