کراچی کے مختلف علاقوں میں مائیکرواورسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی کے مختلف علاقوں میں مائیکرواورسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
Published On 21 November,2020 06:43 pm

کراچی (دنیا نیوز) کراچی میں بڑھتے کورونا وائرس کیسز کو کنٹرول کرنے کیلئے ضلع غربی اور وسطی کے مختلف علاقوں میں مائیکرواورسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرجانی ،محمد حسین گوٹھ اور گلشن معمار میں مائیکرو لاک ڈاؤن لگایا گیا۔ ضلع وسطی کے 26 علاقوں میں عزیزآباد، علی آباد، کریم آباد، یاسین آباد شامل ہیں۔

دستگیر کالونی، ناظم آباد، اصغر شاہ اسٹیڈیم، شادمان ٹائون کے علاقے بھی سیل ہوں گے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق مائیکرواور سمارٹ لاک ڈاؤن 4 دسمبر تک نافذ رہے گا۔

دوسری جانب وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں چوبیس گھنٹے میں کورونا وائرس سے مزید 17 مریضوں کے انتقال کرجانے کی تصدیق کردی ہے۔
کوروناوائرس کے حوالےجاری بیان میں وزیر اعلی سندھ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 11ہزار537نمونے ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 1ہزار 199نئے کیسز سامنے آئے ۔ 17 مریضوں کا کورونا سے انتقال ہوا، چوبیس گھنٹے میں 382مریض صحتیاب ہوئے۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ اس وقت 13ہزار 886 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 62مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کورونا وائرس کی تشخیص کا جدید آلہ تیار، ڈریپ نے میڈیکل ڈیوائس کی منظوری دیدی

ہفتہ نومبر 21 , 2020
پاکستان نے کورونا وائرس کی تشخیص کا جدید آلہ تیار کر لیا، ڈریپ نے میڈیکل ڈیوائس کی منظوری دیدی۔ کووریڈ ڈیوائس مکمل طور پر مقامی سطح پر تیار کی گئی ہے۔ کووریڈ ڈیوائس سی ٹی سکین اور ایکسرے کی ریڈنگ کرے گی۔ کووریڈ ڈیوائس پھپھڑوں میں موجود کورونا وائرس کی […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: