کراچی میں کورونا پھیلنے لگا، مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

کراچی میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے اثرات پھیلنے کے بعد چار اضلاع میں سمارٹ اور دو اضلاع میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن کل تک متوقع ہیں۔

کمشنر کراچی افتخار شلوانی کے زیر صدرات ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر کے اہم اجلاس میں شہر کے چھ اضلاع میں سمارٹ اور مائیکرو لاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کمشنر کراچی نے شہر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر شدت اختیار کرنے کے پیش نظر چار اضلاع جنوبی،شرقی،وسطی اورکورنگی میں اسمارٹ لاک ڈاون جبکہ دو اضلاع شرقی اور ملیر میں مائیکرو لاک ڈاوُن کرنے کے احکامات دئیے۔

ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے متاثرہ علاقوں کی نشاندہی بھی کی گئی۔ ڈی سیز کی جانب سے ڈی ایچ او سے مشاورت کے بعد کل تک شہر میں سمارٹ اور مائیکرو لاک ڈاون کرنے کے نوٹیفکیشن متوقع ہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوئٹہ : 114 اساتذہ کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ نومبر 21 , 2020
سجاول جمالی enn نیوز جعفرآباد بلوچستان خبر شامل کرتے ہیں کوئٹہ سے۔۔جی ٹی اے بلوچستان کی احتجاجی تحریک رنگ لے آئی کیچ کے 114 اساتذہ کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری۔ ایڈیشنل سیکرٹری ٹو وزیر اعلی ہاوس شبیر مینگل ،جی ٹی اے بلوچستان کے مرکزی صدر حاجی حبیب الرحمن مردانزئی اور […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: