حکومت کا پی ڈی ایم کو پشاور میں جلسے کی اجازت دینے سےانکار

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کو شہر میں‌ جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا، اعلامیے کے مطابق کورونا وبا میں شدت آنے کے سبب جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی.

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کو پشاور میں جلسے کی اجازت سے انکار دیتے ہوئےضلعی انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ عوامی اجتماع کےباعث کورونا مزید پھیلنےکا شدید خدشہ ہے، شہر میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے سبب کیسز میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کے رہنماؤں کو مراسلہ ارسال کر دیا۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے گزشتہ روز پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے واضح کیا گیا تھا کہ ہدایات کے باوجود جلسہ کرنے پر اصرار کیا گیا تو پی ڈی ایم قیادت کیخلاف مقدمات درج ہونگے۔ صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ کورونا میں اضافہ ہوا تو ذمہ دار اپوزیشن ہوگی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بچے ہمارا قیمتی اثاثہ اور مستقبل کے معمار ہیں : جام کمال خان

ہفتہ نومبر 21 , 2020
رپورٹ سجاول جمالی enn نیوز جعفرآباد بلوچستان خبر شامل کرتے ہیں کوئٹہ سے ‏وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے بچوں کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ بچے ہمارا قیمتی اثاثہ اور مستقبل کے معمار ہیں۔ ہم بچوں کو معیاری تعلیم، صحت اور حقوق کے تحفظ کو یقینی […]

کیلنڈر

نومبر 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  
%d bloggers like this: