امریکی صدارتی انتخابات میں آخری ریاست کا نتیجہ بھی آ گیا، جوبائیڈن فاتح قرار

امریکہ کے صدارتی انتخابات 2020ء کا آخری نتیجہ بھی آ گیا ہے جس میں ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیاب قرار پائے ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق الیکشن حکام نے جارجیا کے نتیجے کا اعلان کیا ہےجس کے مطابق جو بائیڈن نے صدر ٹرمپ کے مقابلے میں بارہ ہزار زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔

جارجیا میں کامیابی کے بعد جو بائیڈن کے الیکٹورل ووٹ میں مزید 16 ووٹ کا اضافہ ہو گیا ہے۔ نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن کے الیکٹورل ووٹ کی کُل تعداد 306 ہو گئی ہے جبکہ اُن کے مدِمقابل صدر ٹرمپ نے 232 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ انتخابات میں مسلسل دھاندلی کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔ جارجیا کے انتخابی نتائج پر بھی انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ جارجیا کی مختلف کاؤنٹیز میں ہزاروں ایسے ووٹ ملے ہیں جنہیں گنا نہیں گیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ بہت جلد جارجیا کے نتائج ری پبلکن کے حق میں آ جائیں گے۔

ادھر جوبائیڈن نے صدر ٹرمپ کی جانب سے دھاندلی کے الزامات، انتخابات میں شکست تسلیم نہ کرنے اور انتقالِ اقتدار کے لیے ان سے تعاون نہ کرنے کے عمل کو اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ جارجیا میں ڈیموکریٹک پارٹی نے 25 برس بعد کامیابی حاصل کی ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان سے عمرہ کے لیے بکنگ کا آغاز، 22 نومبر کو روانگی

جمعہ نومبر 20 , 2020
سعودی حکام کی جانب سے غیر ملکیوں پر عمرہ کی ادائیگی پر جزوی پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد پاکستان سے ٹور آپریٹرز نے عمرہ کی بکنگ کا آغاز کر دیا۔ پاکستانی ٹور آپریٹرز کے سعودی حکام سے عمرہ کی ادائیگی کے معاہدے طے پا گئے ہیں جس کے بعد بکنگ […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: