حتمی فیصلے کے بغیر پی ٹی آئی کی جیت کے اعلان نے نتائج کو مشکوک بنا دیا، پیپلز پارٹی

ترجمان پیپلزپارٹی سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ حکومتی ترجمان کی جانب سے گلگت بلتستان حلقہ 2 میں ‌حتمی فیصلے کے بغیر پی ٹی آئی کی جیت کے اعلان نے نتائج کو مشکوک بنا دیا۔

گلگت بلتستان انتخابات میں حلقہ دو کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا معاملہ، پیپلز پارٹی نے دھاندلی ثابت ہونے کا دعوی کر دیا۔ پیپلزپارٹی کی ترجمان سعدیہ دانش نے کہا کہ پی ٹی آئی کی دو ووٹوں سے برتری غلط قرارپائی۔ گلگت بلتستان کے حلقہ دو میں دوبارہ گنتی پر پی پی پی اور پی ٹی آئی کے ووٹ برابر قرار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پوسٹل بیلٹ کے تحت ووٹوں کی گنتی کی فرانزک رپورٹ آنے تک گلگت بلتستان حلقہ دو کا نتیجہ روک دیا گیا۔ ریٹرننگ افسر نے 1382 پوسٹل بیلٹس کی تصدیق کی، دوبارہ گنتی میں 1708 پوسٹل بیلٹ نکل آئے۔راتوں رات 326 پوسٹل بیلٹس کا نکلنا مشکوک ہے، فرانزک میں یہ پوسٹل بیلٹس جعلی ثابت ہوں گے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

امریکی صدارتی انتخابات میں آخری ریاست کا نتیجہ بھی آ گیا، جوبائیڈن فاتح قرار

جمعہ نومبر 20 , 2020
امریکہ کے صدارتی انتخابات 2020ء کا آخری نتیجہ بھی آ گیا ہے جس میں ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیاب قرار پائے ہیں۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق الیکشن حکام نے جارجیا کے نتیجے کا اعلان کیا ہےجس کے مطابق […]

کیلنڈر

نومبر 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  
%d bloggers like this: