کراچی سرکلر ریلوے کا باقاعدہ آغاز، پہلے روز مسافروں کی تعداد کم رہی

کراچی سرکلر ریلوے کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، ٹرین سٹی سٹیشن سے پپری پہنچ گئی، پہلے روز مسافروں کی تعداد کم رہی۔

کراچی میں سرکلر ریلوے کے افتتاح کے بعد پہلی باقاعدہ ٹرین اپنی منزل پر پہنچی۔ پہلی ٹرین صبح سات بجے سٹی سٹیشن سے پپری اور پپری سے سٹی اسٹیشن مسافروں کو لیکر روانہ ہوئیں۔

وزیر ریلوے کی جانب سے کرایہ 50 سے 30 روپے کرنے اور پہلے دن مفت سفر کے اعلان کے باوجود مسافروں کی تعداد کم تھی، تاہم سفر کرنے والوں نے برسوں بعد کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا۔

سرکلر ریلوے کی دوسری ٹرین پپری سے ساڑھے چار بجے سٹی سٹیشن جبکہ 5 بجے سٹی سٹیشن سے پپری روانہ ہونگی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کورونا کی دوسری لہر: بلوچستان میں شیڈول پہلی تا مڈل کے سالانہ امتحانات ملتوی

جمعہ نومبر 20 , 2020
کورونا کی دوسری لہر کے باعث بلوچستان میں نومبر کے آخر میں شیڈول پہلی تا مڈل کے سالانہ امتحانات ملتوی کر دیئے گئے۔ امتحانات اب اگلے سال 10 مارچ کو ہوں گے۔ سیکرٹری تعلیم نے کہا ہے کہ سالانہ امتحانات کے فوری بعد نئے تعلیمی سال کا آغاز کر دیا […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: