صادق آباد : ( نمائندہ . محمد صدیق ENN نیوز )
ضلع رحیم یارخان کی خواجہ فرید یونیورسٹی کی بسوں میں میں کرونا ایس او پیز کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں
خواجہ فرید یونیورسٹی انتظامیہ کی غفلت لاپرواہی سے ہزاروں طلباء کی زندگیاں داؤ پر
طلباء کا کہناہے کہ بسیوں میں کرونا ایس او پیز کی سخت خلاف ورزی جاری ہے ۔یونیورسٹی انتظامیہ کو بارہا کہنے کے باوجود بھی توجہ نہیں دی گئی
جس کی وجہ سے طلباء میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے
طلباء کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور مقامی انتظامیہ بلخصوص ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان *علی شہزاد* صاحب کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہئے۔
ہجوم کی وجہ سے ضلع رحیم یارخان میں دوبارہ کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ بڑھ سکتا ہے


