لاہور : 9 بچے بٹھانے پر چالان

سید نقاش مہدی
ڈپٹی بیورو چیف (ٹیکسلا)

لاہور: قارئین نے ڈبل سواری پر چالان کا تذکرہ تو سنا ہوگا لیکن لاہور میں موٹرسائیکل سوار کا نہ ڈبل نہ ٹرپل بلکہ 9 بچے بٹھانے پر چالان کٹ گیا۔

ملک میں موٹرسائیکل سواروں کے مختلف وجوہات پر ٹریفک چالان ہوتے رہتے ہیں۔ کبھی ہیلمٹ نہ پہننے تو کبھی کسی اور وجہ پر جرمانہ بھرنا پڑتا ہے۔ اکثر بائیک سوار ٹریفک پولیس کے ہاتھوں بے جا چالان کا شکوہ بھی کرتے نظر آتے ہیں۔

لاہور میں ایک انوکھا چالان ہوا۔ انار کلی کے علاقہ میں ٹریفک وارڈن نے دور سے ایک موٹرسائیکل کو آتا دیکھا تو اسے لگا کہ دو افراد کی سواری پر کچھ زیادہ لوگ سوار ہیں

لیکن بائیک قریب آنے پر انکشاف ہوا کہ اس پر زیادہ نہیں بلکہ بہت ہی زیادہ لوگ 9 بچے اور ایک موٹرسائیکل سوار یعنی مجموعی طور پر 10 افراد سوار تھے۔وہاری گیٹ کا رہائشی ابرار نعیم 9 بچوں کے ہمراہ سفر کر رہا تھا۔ وارڈن نے غفلت اور لاپرواہی پر اس کا 300 روپے کا چالان کردیا۔

ملک میں موٹرسائیکل پر سفر سستا ہے اور اسے غریبوں کی سواری کہا جاتا ہے۔ پھر ملک کے معاشی حالات کے باعث زیادہ کنبے والا شخص ٹیکسی یا دیگر ذرائع کا خرچ برداشت کرنے کا متحمل بھی نہیں ہوسکتا لیکن اس طرح سے 9 بچے سوار کرکے سفر کرنا ان بچوں کی قیمتی جان کو خطرے میں ڈالنا ہے جو بالکل نہیں کرنا چاہی


یہ خبر ( سید نقاش مہدی – ڈپٹی بیورو چیف ) نے ارسال کی ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان کا تھانہ ٹبہ سلطانپور کا سرپرائز وزٹ

Wed Nov 18 , 2020
وھاڑی : ( گلفام خان . بیوروچیف ENNنیوز ‎ ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان کا تھانہ ٹبہ سلطانپور کا سرپرائز وزٹ تھانہ کی حوالات، صفائی، بیرکس اور کرائم کا تفصیلی جائزہ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان نے تھانہ ٹبہ سلطانپور کا سرپرائز وزٹ کیا اور […]

کیلنڈر

October 2023
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031