شیخوپورہ ( بیورو چیف: میاں محمد جہانزیب اشفاق ) کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے گوجرانوالہ روڈ پر طارق ہسپتال میں ڈاکٹر اور عملہ کی مبینہ غفلت کے باعث چار بچوں کی ماں جان کی بازی ہار گئی
غازی مینارہ کی رہائشی 40 سالہ حاجراں جو کہ بلڈ پریشر کا چیک اپ کروانے نجی ہسپتال آئی جہاں پر ڈاکٹر کی موجودگی میں کمپاونڈر بچے سے انجیکشن لگوایا
جو کہ خاتون کی موت کا سبب بنا ڈاکٹر کے سامنے حاجراں بی بی نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی ڈاکٹر سمیت طارق ہسپتال کا تمام عملہ موقع سے فرار ہوگیا
لواحقین کی ہسپتال میں ہنگامہ آرائی ڈاکٹر کے خلاف شدید احتجاج لواحقین کا ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اصغر علی جوئیہ اور چیف آفیسر ہیلتھ سے نجی ہسپتال کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ…
یہ خبر ( میاں محمد جہانزیب اشفاق – بیورو چیف) نے ارسال کی ہے۔