(بلال حسن – سٹی رپورٹر)
تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی انتقال کر گئے۔فیملی ذرائع کے مطابق علامہ خادم حسین رضوی چند روز سے علیل تھے،طبیعت زیادہ خراب ہونے پر وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔
نجی نیوز چینل کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی انتقال کر گئے۔
فیملی زرائع کے مطابق ان کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کے سبب لاہور میں ہوا-۔علامہ خادم حسین رضوی کی طویل عرصے سے طبیعت خراب تھی
اور حال ہی میں انہوں نے فرانس کے خلاف فیض آباد میں شدید سردی کے موسم میں تین دن دھرنا بھی دیا تھاتاہم حکومتی ٹیم سے کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کردیا تھا۔
یہ خبر (بلال حسن – سٹی رپورٹر ای این این نیوز) نے ارسال کی