سرگودھا پریس کلب میں دعوت اسلامی کے زیراہتمام محفل میلاد

سرگودھا (ملک ظفراقبال – ڈسٹرکٹ رپورٹر)

صحافیوں سمیت کثیر تعداد میں عاشقان رسول کی شرکت‘ رکن شوریٰ مولانا وقار المدینہ کا پرسوز بیان
ثناخواں حضرات نے پرسوز حمد و نعت خوانی پیش کی‘ محفل کے اختتام پر دعا‘ صلوٰة و سلام کا تحفہ پیش کیا گیا
 عاشقان رسول کی مدنی  تحریک دعوت اسلامی کے زیراہتمام سرگودھا پریس کلب میں عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں سرگودھا بھر سے صحافیوں کے علاوہ کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی
اس موقع پر دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا وقار المدینہ عطاری نے پرسوز بیان کیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں شرکاءکو محفل میلاد کی اہمیت کے حوالے سے آگاہ گیا۔
اس موقع پر ثناءخواں حضرات نے اللہ تبارک و تعالیٰ کی بارگاہ میں حمد اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں نعتیہ ہدیہ عقیدت پیش کیا‘ محفل کے اختتام پر رکن شوریٰ نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ کی سلامتی کےلئے خصوصی دعا فرمائی،
بعدازاں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں صلوٰة و سلام کا تحفہ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر نظر آئے۔ رکن شوریٰ مولانا وقار المدینہ نے محفل کے شرکاءکو نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین بھی کی۔

یہ خبر (ملک ظفر اقبال رپورٹر) نے ارسال کی

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

منشیات فروشوں کے خلاف سپیشل کریک ڈاؤن

جمعرات نومبر 19 , 2020
( نیوز رپورٹر – نذیر احمد ساغر ) ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن اور ڈی پی او مانسہرہ صادق بلوچ کی ہدایات پر منشیات اور منشیات فروشوں کے خلاف سپیشل کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے۔     یہ نیو‍‍‍‍ز ( نیوز رپورٹر – نذیر احمد ساغر) […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: