پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائیں گے : کمشنر مردان ڈویژن منتظر خان

مردان ( عبداللہ پریس رپورٹر ای این این نیوز مردان)

کمشنر مردان ڈویژن منتظر خان نے کہا ہے کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائیں گے۔ تاکہ اس موذی مرض سے چھٹکارا پایا جاسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو کے ڈویژنل ٹاسک فورس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان مجیب الرحمٰن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صوابی گوہر علی، ڈی ایچ او مردان ڈاکٹر اصغر خان، ڈی ایچ او صوابی کے علاوہ ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں سمیے دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔ اس موقع پر ڈویژنل ان سٹاف آفیسر نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ہوئے کہا کہ آنیوالا پولیو مہم 30 نومبر سے 4 دسمبر تک جاری رہیگا،

اور اس پانچ روزہ مہم کے دوران مردان میں 398972 جبکہ صوابی میں 265283 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے۔ جس کے لئے موبائل ٹیمیں گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو یہ قطرے پلوائیں گے۔ کمشنر مردان نے اجلاس کے دوران موجود پولیس افسران کو ہدایت جاری کی کہ مہم کو پر امن طریقے سے چلانے کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ نمودار نہ ہو، اور یہ مہم پر امن فضا میں اختتام پذیر ہو۔

اس کے لئے علاوہ انہوں نے محکمہ صحت کے حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ کوئی بھی افسر یا اہلکار مہم کے دوران کوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں، کیونکہ یہ بچوں کے مستقبل کا سوال ہے اور کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پلوانے سے نہ بچیں، تاکہ ہمار ا ملک اس موذی مرض سے پاک ہوسکیں۔

 


یہ خبر (عبدالله پریس رپورٹر ای۔این۔این۔نیوز مردان) نے ارسال کی ہے

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خیرپورناتھن شاھ کا سینئر صحافی اور پاکستان پیپلزپارٹی کا سینئر کارکن کا طویل علالت کے بعد انتقال

جمعرات نومبر 19 , 2020
دادو رپورٹ سید سفیر حسین نقوی  خیرپورناتھن شاھ کا سینئر صحافی اور پاکستان پیپلزپارٹی کا سینئر کارکن ایمارڈی تحریک کے اسیر بشیر احمد بگھیہ 62 سال عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے بشیر احمد بگھیہ کے صحافت اور پاکستان پیپلزپارٹی میں عظیم قربانیاں تھی مرحوم کے جنازے […]

کیلنڈر

جنوری 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: