دو دہائیوں بعد کراچی سرکلر ریلوے ٹریک پر آگئی، شیخ رشید نے افتتاح کر دیا

دو دہائیوں بعد کراچی سرکلر ریلوے ٹریک پر آگئی۔ شیخ رشید نے ابتدائی طور پر سٹی سٹیشن اور پپری کے درمیان کے سی آر کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے یک طرفہ کرایہ 50 کے بجائے 30 روپے کرنے کا اعلان بھی کیا۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کے سی آر میں انسٹال ہونیوالی تمام چیزیں کراچی پہنچا دی گئیں، کے سی آر کی 40 کوچز بنا رہے ہیں جس میں سے 15 آج چلائی جا رہی ہیں، 750 روپے میں کے سی آر کا مہینے بھر کا پاس بنوا سکتے ہیں، ایک سال میں کے سی آر کو مکمل طور پر ماڈرن کر دیں گے، پاکستانی تاریخ میں کے سی آر کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا سپریم کورٹ کے حکم پر صدق دل سے عملدرآمد کر رہے ہیں، عدالت نے سب کو چابی دی تو کام چلا۔ انہوں نے کہا کراچی میں بڑا قبضہ مافیا ہے، ریلوے کی زمین پر لوگوں نے قبضے کیے ہوئے ہیں، سندھ حکومت کوشش کرے گی تجاوزات ختم کرائے، ٹرین چلتی رہے تو زندہ رہتی ہے، رک جائے تو لوگ چیزیں چوری کرلیتے ہیں، لوگوں نے ٹرینوں میں صابن اور تولیے نہیں چھوڑے وہ بھی چوری کرلیے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا گلگت میں زبردست انتخابات ہوئے، اپوزیشن آزاد کشمیر کے انتخابات کی فکر کرے، اپوزیشن گلگت بلتستان کے الیکشن نہیں مان سکتی تو کوئی الیکشن نہیں مان سکتی، پوری دنیا میں جہاں جمہوریت ہے وہاں ہارنے والا مان ہی نہیں رہا، ووٹ کی عزت کو شدید قسم کا خطرہ ہے، انہی لوگوں سے خطرہ ہے جو شکست تسلیم نہیں کر رہے۔ ان کا کہنا تھا وزیراعظم سینیٹ الیکشن میں شو آف ہینڈز سے انتخابات کرانا چاہتے ہیں، جو جو فوج کیخلاف بیانیہ دے رہا ہے وہ عمران خان کی خدمت کر رہا ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

چار سال قبل حویلیاں میں ہونیوالے پی آئی اے طیارہ حادثہ کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی

جمعرات نومبر 19 , 2020
چار سال قبل حویلیاں میں ہونے والے پی آئی اے طیارہ حادثہ کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی۔ اے ٹی آر طیارے کی پاور ٹربائن کا سٹیج ون بلیڈ اور او ایس جی پن ٹوٹنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اے اے آئی بی ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انوسٹی گیشن بورڈ نے رپورٹ جاری […]

کیلنڈر

جنوری 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: