کراچی: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر بیشتر شادی ہالز اور سپرمارکیٹس سیل

کراچی میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے بیشتر شادی ہالز، دکانوں، سپرمارکیٹس کو سیل کر دیا۔ بڑے جرمانے بھی کئے گئے جبکہ متعدد کو صرف وارننگ دی۔

کمشنر کراچی کے مطابق شہر بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ روز شہر میں کارروائی کرتے ہوئے انتظامیہ نے 7 شادی ہالز کو وارننگ، ایک کو 4 لاکھ روپے جرمانہ کر دیا۔ سات ریسٹورنٹس کو 4 لاکھ 95 ہزار مجموعی جرمانے، 39 کو وارننگ جبکہ 8 سیل کر دیئے۔ تیرا سپر مارکیٹس، دکانیں، میڈیکل اسٹورسیل کئے جبکہ 4 پرمجموعی طور پر 7لاکھ جرمانہ کر دیا۔

انتظامیہ کی جانب سے 5 تعلیمی اداروں کو وارننگ دی گئی۔ گزشتہ روز ماسک نہ پہننے پر 13افراد کو جرمانہ، 15 کووارننگ دی گئی۔ انتظامیہ نے 35 ہزار 500 روپے جرمانہ وصول کیا، کمشنر کراچی کے مطابق 11 افراد سے 500 روپے فی کس وصول کئے۔ نمکو شاپ سے 20ہزار اور سرجیکل کی دکان سے 10 ہزار وصول کئے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تھائی لینڈ: حکومت مخالف مظاہروں میں 50 سے زائد افراد زخمی

جمعرات نومبر 19 , 2020
تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہروں میں 50 سے زائد افراد زخمی ہو گئے، ہزاروں افراد ابھی بھی دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔ بنکاک میں جمہوریت کے حق میں احتجاج کرنے والوں پر پولیس نے پانی کی توپ چلا دی اور آنسو گیس کے شیل پھینکے۔ جس کے نتیجے میں کئی […]

کیلنڈر

نومبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
%d bloggers like this: