چار سال قبل حویلیاں میں ہونیوالے پی آئی اے طیارہ حادثہ کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی

چار سال قبل حویلیاں میں ہونے والے پی آئی اے طیارہ حادثہ کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی۔ اے ٹی آر طیارے کی پاور ٹربائن کا سٹیج ون بلیڈ اور او ایس جی پن ٹوٹنے کا انکشاف ہوا ہے۔

اے اے آئی بی ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انوسٹی گیشن بورڈ نے رپورٹ جاری کر دی۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق طیارے کا ایک انجن بند ہوا اور دوسرے کا بلیڈ ٹوٹا ہوا تھا، شبہ ہے اے ٹی آر طیارے کے انجن کا بلیڈ پشاور سے چترال جاتے ہوئے ٹوٹا، پھر بھی اسے اگلی پرواز کیلئے چترال سے اسلام آباد روانہ کر دیا گیا۔ یوں سات دسمبر 2016 کو دارالخلافہ جاتے ہوئے حویلیاں کے مقام پر خوفناک حادثہ ہوا جس میں معروف مذہبی سکالرجنید جمشید سمیت 48 افراد شہید ہوئے۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اے ٹی آر طیارے کے انجن کو 10 ہزار گھنٹے مکمل ہونے پر اوور ہال نہیں کیا گیا، انجن کی پاور ٹربائن کا سٹیج ون بلیڈ یعنی پی ٹی ون بلیڈ ٹوٹ کر اپنی جگہ سے ہٹا جس سے پاور ٹربائن شافٹ کی گردش متاثر ہوئی اور او ایس جی پن بھی ٹوٹی ہوئی تھی۔ انجن آئل میں ایندھن کی آلودگی شامل ہونے کے باعث دوران پرواز خرابی شروع ہوئی، جس نے ٹوٹی او ایس جی پن اور بلیڈ کے ساتھ مل کر پروپیلر کی رفتار کم کر دی اور پروپیلر الیکٹرانک کنٹرول میں خرابی پیدا ہوگئی۔

بتایا گیا کہ بدقسمت طیارے کے پائلٹس نے نئی خرابی دیکھی جو پہلے اے ٹی آر طیاروں میں کبھی نہیں دیکھی گئی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر بیشتر شادی ہالز اور سپرمارکیٹس سیل

جمعرات نومبر 19 , 2020
کراچی میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے بیشتر شادی ہالز، دکانوں، سپرمارکیٹس کو سیل کر دیا۔ بڑے جرمانے بھی کئے گئے جبکہ متعدد کو صرف وارننگ دی۔ کمشنر کراچی کے مطابق شہر بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ روز شہر میں کارروائی […]

کیلنڈر

جنوری 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: