انتخابی نتائج سامنے آنے میں تاخیر کیوں ہوئی؟ بلاول کی چیف الیکشن کمشنر پر کڑی تنقید

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج میں تاخیر پر چیف الیکشن کمشنر کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج سامنے آنے میں تاخیر کیوں ہوئی؟ عوام نے وفاق کی پالیسیوں پر عدم اعتماد کیا، پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے سب سے زیادہ ووٹ لئے، سازش کے تحت خواتین کو ووٹ کے حق سے محروم کیا گیا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ گلگت بلتستان کے چیف الیکشن کمشنر اپنے عہدے کا پاس نہیں رکھ سکے۔ الیکشن کمشنر اپنی ملاقاتوں کی تفصیلات سامنے لائیں۔ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے گلگت بلتستان کا کیس عوام کے سامنے لے کر جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 22 دسمبر کو جی بی 3 پر پولنگ ہے، عوام پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں قیام میں توسیع کرتے ہوئے مصروفیات کی وجہ سے اسلام آباد روانگی منسوخ کر دی ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اسلام آباد میں بیٹھی حکومت جنوری تک کی مہمان ہے، بلاول بھٹو

جمعرات نومبر 19 , 2020
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اسلام آبادمیں بیٹھی حکومت جنوری تک کی مہمان ہے،پی ڈی ایم کےپلیٹ فارم سےگلگت بلتستان کاکیس عوام کےسامنےلیکرجائیں گے۔ گلگت میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کےعوام سب سے زیادہ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں، الیکشن […]

کیلنڈر

جنوری 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: