انتظار اکرم واہگہ ۔ ای این این نیوز رپورٹر
خان پور کے نواحی علاقہ ججہ عباسیاں میں جشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں میلاد مصطفیٰ کی محفلیں منعقد کی
۔ جشن عید میلاد النبی ﷺ ملک عقیل ملک جمیل کے زیر انتظام تھا محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا
قاری حافظ اظہر ۔ اور دوسرے ثنا ٕ خوان رسول نے اپنی اپنی سریلی آوازوں میں گلہاۓ عقیدت محسن انسانیت رحمت دو جہاں کی بارگاہ میں پیش کیے۔
جبکہ ملک اسلم نے اپنے مخصوص اور پیارے انداز میں سیرت نبی ﷺ پر روشنی ڈالی۔اس کے بعد جامع مسجد بستی کمالہ کے امام حافظ شفیق احمد مرتضیٰ نے میلاد منانے کی وجہ بڑے سادہ اور پیارے انداز میں بیان کی انہوں نے کہا کہ انسان کے جسم پر اتنے بال نہیں ہیں
جتنے احسان ہیں میرے آقا کے اپنی امت کے ہر انسان پر۔ اللہ نے اپنی محبت کو محمدﷺ کی اتباع سےمشروط کر دیا ہے۔ آخر میں دعا مولانا کبر قادری نے کروای جس میں ملک کی سلامتی اور کرونا سے بچاو کے لیے خصوصی دعا مانگی گی۔ لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے میلاد شریف میں شرکت کی آخر میں محفل میں لنگر تقسیم کیا گیا۔
رپورٹ ۔
انتظار اکرم واہگہ
ای این این نیوز خانپور رحیم یار خان
03483834488